شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر نیلم جبار کی رہائش گاہ پرتقریب

شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر نیلم جبار کی رہائش گاہ پرتقریب

بھٹو ایک نظریے کا نام جو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ:رہنمائوں کاخطاب

رجانہ(نمائندہ دنیا)قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر نیلم جبار چوہدری کی رہائش گاہ پرتقریب ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ضلعی صدر عاطف خان کھرل کی قیادت میں کمالیہ سے آنے والے تنظیمی عہدیداران پیر واثق شاہ، رانا نسیم کودا، ریاض منہاس، اقبال شاہین، منصور گجر، پیر یوسف بخاری اور رانا اختر شریک ہوئے اس کے علاوہ رجانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سینئر رہنماؤں اور کارکنان میں سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار زلفی، سید سجاد حسین شاہ، چوہدری عارف منیر، رانا ممتاز ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری طلال ذوالفقار، سردار وحید گادھی، چوہدری بابر علی، سکندر عباس جوئیہ، شاہد، میاں اشفاق، پیر شجر عباس، رمضان غفاری، اشرف بٹ، حاجی تاج تاجی، ملک عبدالرزاق، زاہد نور، چوہدری فاروق اختر، سکندر صغیر، عبدالرحمان خان سمیت دیگر کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلعی صدر عاطف خان کھرل اور دیگر مقررین نے خطاب میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بھٹو ایک نظریے کا نام ہے جو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے ۔ خطاب کے دوران کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا اور جئے بھٹو، جیئے عوام، جئے پاکستان کے نعرے فضا میں گونجتے رہے ۔تقریب کے اختتام پر شہید بھٹو کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں