میٹرک امتحانات ،طلبہ ایڈمٹ کارڈ سے محروم

میٹرک امتحانات ،طلبہ  ایڈمٹ کارڈ سے محروم

کراچی(سٹی ڈیسک) میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانات سے تین روز قبل بھی طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ ہوسکے ۔طلبہ و والدین اور اسکول منتظمین بھی پریشانی کا شکار ہوگئے۔

میٹرک بورڈ کی جانب سے آن لائن ایڈمٹ کارڈ کے اجرا کا اعلان تو کیا گیا لیکن دن بھر میٹرک بورڈ کا امتحانی پورٹل ہی نہ کھل سکا۔میٹرک بورڈ کی اس پالیسی کے باعث ہفتے والے دن بھی اسکولوں کے دفاتر کھلے رہے ۔اسکول منتظمین کا کہنا تھا کہ اگر کل ایڈمٹ کارڈ ڈاون لوڈ ہوگئے تو اتوار کو دفاتر کھول کو طلبہ کو امتحانی اجازت نامے دیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ امتحانات سے تین روز قبل بھی طلبہ کو اپنے امتحانی مراکز کا علم نہ ہوا۔پرویز ہارون ،دانش الزمان و پرائیویٹ اسکول اسوسی ایشن کے دیگر سربراہان نے بورڈ کی کارکردگی اور ایڈمٹ کارڈ کے عدم اجرا پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں