مثالی گاؤں کا دائرہ کار مزید دیہات تک بڑھانے پر غور

مثالی گاؤں کا دائرہ کار مزید  دیہات تک بڑھانے پر غور

لاہور(اے پی پی)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران مثالی گاؤں پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

 پروگرام کا دائرہ کار 7500 دیہات تک بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے سی ای او خرم پرویز نے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں