لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز2 پر کام94 فیصد مکمل

لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز2 پر کام94 فیصد مکمل

منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے :منیجنگ ڈائریکٹر واساغفران احمد

لاہور(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں اور فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کے روز اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق آن لائن اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز اور ایکسینز نے اپنے اپنے ٹاؤنز کی پیش رفت پر بریفنگ دی بریفننگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز2 پر کام94 فیصد مکمل ہو گیا ہے ، منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہے ۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین نکاسی آب سہولیات کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں