اسسٹنٹ کمشنر کی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی، متعدد کوجرمانے

اسسٹنٹ کمشنر کی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی، متعدد کوجرمانے

ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ارم شہزادی

کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پمپس کو جرمانے عائد کیے جبکہ ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا اور پیمائش کے عمل کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ چند پمپس پر ناپ تول میں کمی پائی گئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جرمانے کیے گئے اور سنگین خلاف ورزی پر ایک پٹرول پمپ کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثناڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔جناح پارک میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ بعد ازاں انہوں نے اقبال بازار کو ماڈل بازار بنانے کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا، جہاں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بازار کو ماڈل بنانے کے لیے تمام اقدامات مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر اربن فلڈنگ کے تدارک کے لیے زیر تعمیر ڈرین منصوبے کا بھی معائنہ کیا گیا اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں