اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان کے ریڈ نو ٹسز کیلئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت آر پی او آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریجن بھر کے ڈی ایس پی لیگل اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس میں ریجن پولیس کو مطلوب اشتہاری ملز موں کی گرفتاری کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔آر پی او نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروانے ، ان کی جائیدادوں کی نشاندہی اور قرقی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔انہوں نے اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں