اے این ایف کارروائیاں، 12لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف کارروائیاں، 12لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں کارروائیاں، خاتون سمیت 4ملزمان گرفتار

اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کارروائیوں میں 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 13.34کلو گرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے ہاکی بال میں چھپائی گئی 1.54کلو گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارخانو مارکیٹ پشاور کے قریب 2موٹرسائیکل سوار ملزمان سے 3کوکر میں چھپائی گئی 7.2کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 4.6کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں