بھکر:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات بہتر بنانیکی ہدایت

بھکر:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات بہتر بنانیکی ہدایت

بھکر:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات بہتر بنانیکی ہدایتڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ایمرجنسی وارڈ اور ڈائیلیسز سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طاہر ہارون بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، بالخصوص ایمرجنسی وارڈ اور ڈائیلیسز سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے علاج معالجہ کی سہولیات، صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کردہ دیگر ہیلتھ سروسز کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں کے مسائل بھی سنے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آیا جائے اور علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جان بچانے والی ضروری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، اور اس سلسلے میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں