وارث خان، فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ وارث خان کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں۔۔
خاتون کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس پر وارث خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔