ڈی سی خانیوال کامریم نواز ہیلتھ کلینک میں سہولتوں کا جائزہ
صفائی ودیگر انتظامات کو چیک کیا،بہتر علاج معالجہ کیلئے ہدایات جاری کیں
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 79 دس آر کا دورہ کیا اور یہاں طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا جس پر مریضوں نے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مریضوں اور عوام کو معیاری اور محفوظ طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔