وزیر ہاؤسنگ کی کھلی کچہری متعلقہ حکام کو ہدایات
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری لگائی۔
لیگی مردو خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ، اعتماد کا رشتہ برقرار رہے گا۔ موجودہ معاشی مشکلات ، خلیجی جنگ کا شاخسانہ ہے ۔پٹرول کی قیمت میں رعایت سے وزیر اعظم پاکستان نے عوامی مشکلات میں واضح کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کابینہ بھی اپنی تنخواہوں کو عوامی ریلیف کیلئے جمع کرا رہی ہے ۔