چنیوٹ:آٹزم کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ:آٹزم کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

آٹزم سے متاثرہ بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں:مقررین کا خطاب

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جی سی یو کیمپس میں آٹزم کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام بی پازیٹو پروڈکشنز کے اشتراک سے کیا گیا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر، آٹزم ایجوکیشنل کنسلٹنٹ عرفان حیدر، سائیکالوجسٹ منور حامد، معوذ ضیا ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹزم سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ لمحہ فکریہ ہے اور ایسے بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹسٹک بچوں کو مناسب سپیشل ایجوکیشن کے ذریعے کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے ، اس لیے ہمیں انہیں قبول کرنا اور ان کی بھرپور معاونت کرنا چاہیے ۔مقررین نے یہ بھی زور دیا کہ نومولود بچوں کو ڈیجیٹل گیجٹس سے دور رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں