ڈپٹی کمشنر گجرت کاممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ دلنوالہ کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر گجرت کاممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ دلنوالہ کا دورہ

کاروباری شخصیات کی ملاقات ،کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرکا اجلاس ، بریفنگ

 گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ممبر صوبائی اسمبلی مدد علی شاہ کے ہمراہ دلنوالہ کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔مقامی افراد نے نشاندہی کی کہ بارش کے دوران پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے ، جس کے تدارک کے لیے سڑک کے ساتھ نالہ تعمیر کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے موقع پر سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی کو ہدایت کی کہ نالہ کی تعمیر کے لیے تخمینہ لاگت تیار کر کے منظوری حاصل کی جائے تاکہ اس منصوبے پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جا سکے ۔نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ اسد مظہر اور میاں وحید نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے دفتر میں ملاقات کی۔ نورالعین قریشی کو پروموشن پر مبارکباد پیش کی ۔ضلع گجرات کی کاروباری سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد مظہر نے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ شہر میں کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے ۔ باہمی تعاون سے ہی ضلع کی ترقی ممکن ہے ۔کڈنی سنٹرگجرات کے بورڈ آف گورنرکاماہانہ اجلاس ہوا جسکی صدارت چیئرمین وڈپٹی کمشنرگجرات نورالعین قریشی نے کی،صدرکڈنی سنٹرمیاں اعجازنے ماہ رمضان میں کڈنی سنٹرفنڈ ریزنگ بارے بریفنگ دی ۔کڈنی سنٹرکیلئے مخلصانہ کاوشیں کرتے ہوئے صحت سہولت کارڈ فراہمی پر ڈپٹی کمشنرگجرات نورالعین قریشی خراج تحسین پیش کیاگیا۔ اجلاس میں جاوید بٹ، یاسر یعقوب سیٹھی، چوہدری مظہراقبال ودیگرنے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں