مضر صحت پانی کیمیکل سے برف تیار کرنے والے سینکڑوں کارخانوں کے سیمپل لینے کا فیصلہ

مضر صحت پانی کیمیکل سے برف تیار کرنے والے سینکڑوں کارخانوں کے سیمپل لینے کا فیصلہ

گندہ پانی استعمال کرنے پر فیکٹریوں ،برف کے کارخانوں اورتعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں تشکیل ،موقع پر تلف،سیل کرکے بھاری جرمانے کئے جائینگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کے آغاز پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شہر بھر میں مضر صحت پانی اورکیمیکل سے برف تیار کرنیوالے سینکڑوں کارخانوں کے سیمپل لینے کا فیصلہ ،مضر صحت پینے کا پانی استعمال کرنے پر فیکٹریوں ،کارخانوں ،تعلیمی اداروں کے سربراہان اور برف کے کارخانوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔ فوڈ سیفٹی انسپکٹرز اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی انسپکٹرز کو اختیارات سونپ دیئے گئے ۔ مضر صحت پانی اور برف کی فروخت سے شہریوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کے خدشہ پر حکومتی ہدایت پر چالان جاری کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں،فوڈ اتھارٹی نے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔شہر بھر میں قائم سینکڑوں برف کے کارخانوں کی گیس اورمضر صحت کیمیکل سے شہری بیماریوں کاشکار ہوسکتے ہیں جبکہ سینکڑوں کارخانوں ،تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر پینے کا گندہ پانی استعمال ہونے سے شہر میں ہیپاٹائٹس کی وبا بھی پھیلنے لگی ہے جس پر تمام برف کے کارخانوں ،تعلیمی اداروں ،فیکٹریوں سمیت پبلک مقامات سے پانی کے سیمپل لیکر مضر صحت وکیمیکل ملے پانی اور برف کو موقع پر تلف اور سیل کرکے بھاری جرمانے کئے جائینگے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں