بہلوال میں آپریشن ،بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر دیا

بہلوال میں آپریشن ،بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر دیا

بہلوال میں آپریشن ،بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر دیا دکانوں کے باہر قائم تھڑے ، ریڑھیاں اور دیگر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیاگیا

بھلوال(نمائندہ دنیا( میونسپل کمیٹی بھلوال ٹی او آر عبدالوہاب، انسپکٹر انکرچمنٹ شہروب انور، علی خان کا عملہ کے ہمراہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے مختلف بازاروں اور اہم شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر قائم تھڑے ، ریڑھیاں اور دیگر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا۔آپریشن کے دوران عملے نے متعدد ریڑھیاں، اسٹال اور دیگر سامان قبضہ میں لے کرمیونسپل کمیٹی کے گودام منتقل کر دیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا ضروری ہے ۔حکام نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر قبضہ نہ کریں، بصورت دیگر آئندہ بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایسے آپریشن باقاعدگی سے جاری رکھے جائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں