سیوریج لائن بچھانے کے لیے مقامات کی نشاندہی مکمل
سیوریج لائن بچھانے کے لیے مقامات کی نشاندہی مکمل فیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ منتقل کرنے کے کام کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی و ترقیاتی ویژن کے تحت شہر میں جاری مختلف منصوبوں اور سہولیات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈبلیو ایم سی، واسا، میونسپل کارپوریشن، ہارٹیکلچر اتھارٹی اور فیسکو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کا آغاز زیدی روڈ سے کیا جہاں انہوں نے دکانوں سے متعلق زیر سماعت عدالتی کیس کے تناظر میں موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔ بعد ازاں انہوں نے لیاقت مارکیٹ روڈ کا دورہ کیا اور پی ڈی پی اور اربن ری جنریشن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ واسا حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج لائن بچھانے کے لیے مقامات کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے ۔حسین احمد رضا چوہدری نے کچہری بازار میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ فیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ منتقل کرنے کے کام کا جائزہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔