ایسٹر اور گڈ فرائیڈے پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ
ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر کا چرچ کا دورہ ،فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر ) ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کے ہمراہ کرسچن کمیونٹی کے تہوار ایسٹر اور گڈ فرائیڈے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چرچ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ڈی پی او نے چرچ کی سکیورٹی چیک کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام عبادت گاہوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام چرچز میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے پولیس نے مسیحی برادری کے تہوار کو پرامن بنانے کے لیے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔