کمشنر کاڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ

کمشنر کاڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ

کمشنر کاڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ مریضوں ملاقات کر کے ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔خصوصی طور کارڈیالوجی وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا وزٹ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے ۔اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے اور ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں