اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کااراضی ریکارڈ سنٹر پپلاں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کااراضی  ریکارڈ سنٹر پپلاں کا دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے کھیوٹ میوٹیشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر پپلاں کا دورہ کیا۔

انہوں نے زیر التواء کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ کھیوٹ میوٹیشن مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے لینڈ ریکارڈ آفیسر کو صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور سائلین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی تاکید کی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے تعینات عملے کی حاضری چیک کی اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کو ہر صورت شفاف اور میرٹ کے مطابق منعقد کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں