پی اے سی ٹینڈر سے قبل سکیورٹی ڈیپازٹس کے اجراپربرہم

پی اے سی ٹینڈر سے قبل سکیورٹی ڈیپازٹس کے اجراپربرہم

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی میٹنگ چیئرمین افتخار حسین چھچھر ایم پی اے کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔

 میٹنگ میں پنجاب اسمبلی اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمیٹی نے ٹینڈر کے عمل کی تکمیل سے قبل سکیورٹی ڈیپازٹس جاری کرنے پر محکمہ آبپاشی کی غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس معاملے کی پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری کی جائے ۔کمیٹی نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ عدالتی مقدمات کی پیروی ترجیحی بنیادوں پر کرے ، جبکہ وہ مقدمات جو محکمہ خزانہ میں زیرِ التوا ہیں، انہیں 6 دن کے اندر ریگولرائز کیا جائے ۔کمیٹی نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے داخلی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنائے ۔کمیٹی نے پانی کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ہدایت کی کہ کسانوں کو پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ مزید برآں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں