ٹزم کے شکار بچے ہمدردی نہیں توجہ اور مواقع کے حقدار ، خالد مقبول

ٹزم کے شکار بچے ہمدردی نہیں توجہ اور مواقع کے حقدار ، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آٹزم سے آگہی کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکز بہادر آباد سے۔۔

 جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ معاشرے کے حساس طبقے کی بھرپور وکالت کی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ آٹزم کے شکار بچے ہماری ہمدردی کے نہیں بلکہ ہماری توجہ قبولیت اور مواقع کے حقدار ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچے اپنی ایک الگ دنیا رکھتے ہیں جو عام نظروں سے مختلف ہو سکتی ہے مگر یہ دنیا غیر معمولی صلاحیتوں سے بھرپور ہے ، انہوں نے کہا کہ آٹزم کوئی بیماری نہیں جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہو بلکہ یہ انسانی دماغ کے کام کرنے کا ایک مختلف انداز ہے ہمیں ان بچوں کو ان کی انفرادیت کے ساتھ قبول کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں