وزیر ہاؤسنگ کا ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
حلقہ میں آمد پر کارکنان نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عام آدمی کے روزمرہ مسائل کا حل وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے ۔