ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو کا گوجرانوالہ میں واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کے تحت جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے واسا گوجرانوالہ کے مختلف ترقیاتی مقامات کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں کے معیار کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں(PMU) کو ہدایت کی کہ تمام کام اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا خرم نبیل بٹ، ڈائریکٹر ولایت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر جہاں زیب چٹھہ اور سب انجینئر بلال بھی ہمراہ موجود تھے ۔