گجرات :17سال قبل مریدکے سے چھیناٹرک برآمد ، ملزم گرفتار

گجرات :17سال قبل مریدکے  سے چھیناٹرک برآمد ، ملزم گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی 17 سال قبل مریدکے سے چھینا گیا مزدا ٹرک برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا۔

 سیف سٹی گجرات کے PSCA الرٹ سسٹم کے ذریعے دوران لائیو سرویلنس ایک بلیک لسٹڈ مزدا گاڑی (نمبر DGA-9394) کی نشاندہی ہوئی، گاڑی 2009 میں دوران ڈکیتی چھینی گئی تھی ، ابتدائی الرٹ شاہین چوک انٹری/ایگزٹ پوائنٹ پر موصول ہوا جس کے بعد گاڑی کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہوئے کنجاہ کی جانب ٹریس کیا گیا۔ کنجاہ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ٹرک ڈرائیور محمد اشفاق سکنہ فیض آباد گجرات کو گرفتار کر کے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں