حافظ آباد:قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈ لیولر تقسیم

حافظ آباد:قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈ لیولر تقسیم

ضلع بھر میں 337 اہل کسانوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے 21 کا انتخاب

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے انقلابی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔چیف منسٹر پروگرام کے تحت 6لاکھ روپے سبسڈی پر کسانوں ،زمینداروں کو لیزر لینڈ لیولر د ئیے جا رہے ہیں تاکہ زمین کی ہمواری اور فصلوں کو پانی کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے ۔وزیر اعلیٰ کے اس پروگرام کے تحت محکمہ واٹر مینجمنٹ کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے حافظ آباد ضلع میں 21کسانوں ،زمینداروں کو لیزر لینڈ لیولرد ئیے جائینگے تاکہ وہ پانی کے موثر استعمال کے زریعے اپنی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیزر لینڈ لیولرکی قرعہ اندازی کی تقریب کے موقع پر کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما تہور حسین تارڑ،چودھری محمد بخش تارڑ،مراد حسین تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید ،ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ محمد عمران،ڈپٹی ڈائریکٹر ابو ذر سلیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ آباد ظفر اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنڈی بھٹیاں عدنان احمد سمیت کسانوں،زمینداروں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ چیف منسٹر لیزر لینڈ لیولرپروگرام میں ضلع بھر سے 337کسان ،زمیندار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے جن میں سے میرٹ اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 21خوش نصیبوں میں لیزر لینڈ لیولرتقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں