کامونکے :موسلا دھار بارش سے جی ٹی روڈ پر 2 فٹ تک پانی جمع
کامونکے (تحصیل رپورٹر )موسلادھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا۔
بارش رواں سال کی سب سے زیادہ شدید بارش ثابت ہوئی جس کے باعث شہر کی گلیاں اور سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔ جی ٹی روڈ پر ایک سے دو فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب کیلئے مصروف رہا۔