کنڈن سیان میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے نوجوان شدید زخمی

کنڈن سیان میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے نوجوان شدید زخمی

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )کنڈن سیان میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔

23سالہ مقامی نوجوان کھیتوں میں کام کررہاتھاکہ باؤلے کتے نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص کو باؤلے پن کے اثرات ظاہر ہونے لگے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں