پٹرولنگ پوسٹ سوہدرہ نے چوری کی موٹر سائیکل پکڑ لی ، ملزم گرفتار

پٹرولنگ پوسٹ سوہدرہ نے چوری  کی موٹر سائیکل پکڑ لی ، ملزم گرفتار

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرولنگ پوسٹ سوہدرہ نے سمبڑیال سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کو ملزم سمیت پکڑ لیا،

سیالکوٹ روڈ نزد پیراگون مارکی اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل نمبر 4178-18-STQ کو روکا جسے سوہدرہ کا رہائشی امانت علی چلا رہا تھا ،موٹر سائیکل کو بذریعہ EPP چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ تھانہ سمبڑیال میں درج مقدمہ نمبر 475/26 کے تحت چوری شدہ ہے ، ملزم اور موٹر سائیکل کو متعلقہ پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں