پنڈی بھٹیاں :بارش ، ژالہ باری ،فصلیں برباد ، پانی جمع

پنڈی بھٹیاں :بارش ، ژالہ باری ،فصلیں برباد ، پانی جمع

نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کا نظام ٹھپ، گزرنا دشوار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بارشوں کے جاری سلسلہ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ شہر میں نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے اور بارش کا پانی گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ بے موسمی بارشوں سے گندم اور تربوز کی فصل شدید متاثر ہو رہی ہے جس سے کاشتکار مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ بارشوں سے فصل تباہ ہو رہی ہے ، سردی بھی لوٹ آئی ہے جبکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی بھی بند ہو گئی تھی، اکثر علاقوں میں تاحال بجلی بند ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ کاشتکار وں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی بے موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے تیار فصلیں زمین بوس ہوکر برباد ہوگئی ہیں ، کاشتکار پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ، زراعت کیلئے حالیہ بارشیں اور ژالہ باری کسی عذاب سے کم نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں