سینئر صحافی کے گھر پر حملہ اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی مذمت

سینئر صحافی کے گھر پر حملہ اور سنگین  نتائج کی دھمکیوں کی مذمت

ملکوال(نمائندہ دنیا )پھالیہ کے سینئر صحافی عابد نوید کے گھر پر غنڈہ عناصر کے حملہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر صحافیوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

پریس کلب ملکوال کے صدر رانا سلیم بوسال، چیئرمین نسیم اکمل خان، سینئر نائب صدر محمد آصف، جنرل سیکرٹری ابوذر بٹ، نائب صدور رضوان بٹ، عمر محمود نے نے کہا کہ یہ واقعہ قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع منڈی بہا ئوالدین میں صحافی غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث غنڈہ عناصر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں