ڈسکہ اور گر دو نواح میں قصاب خود ساختہ ریٹ پر گوشت بیچنے لگے

ڈسکہ اور گر دو نواح میں قصاب  خود ساختہ ریٹ پر گوشت بیچنے لگے

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے چھوٹا گوشت 3000 روپے اور بڑا گوشت1500روپے تک فی کلو فروخت ہونے لگا ،

قصابوں نے علاقہ مکینوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ، چھوٹے گوشت کا سرکاری ریٹ 1900 روپے اور بڑے گوشت کا ریٹ 900روپے مقرر ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں