ون وے کی خلاف ورزی پر ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور پکڑا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے سے پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثے کاسبب سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔