ڈسکہ:ریس لگاتے اور ون ویلنگ کرتے 9افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

 ڈسکہ:ریس لگاتے اور ون ویلنگ  کرتے 9افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

موترہ(نامہ نگار )ریس لگاتے اور ون ویلنگ کرتے 9افراد رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ دو ون ویلر پولیس کو چکما دیکرفرار ہوگئے ۔

تھانہ موترہ پولیس اہلکار باب سیالکوٹ کے قریب ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ آفتاب ’ساجد’عبدالحئی ’طیب ’غلام قادر’نواز’عبدالرحمن ’سخاوت اور حسنین کیری ڈبہ اور کار پر ریس لگاتے اور موٹرسائیکلوں پر پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرتے آئے جنہیں اہلکاروں نے گرفتارکرلیا جبکہ نہر بی آربی اور سٹیڈیم روڈ پرناکہ سے علی رضا او رمنیب فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں