ڈسکہ :خاتون سمیت4 افراد نے لڑکی کواغوا کرلیا
موترہ(نامہ نگار )خاتون سمیت چار افراد نے جواں سالہ لڑکی کواغوا کرلیا۔
سوہاوہ ڈسکہ کے مشتاق نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کی جواں سالہ بیٹی کو ملزمان زین ’وحید’نصیر اور ایک نامعلوم عورت زبردستی گھرسے کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواکرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔