پتوکی سے وزیر آ باد منتقل کیا جانیوالا مضر صحت گوشت پکڑا گیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ اتھارٹی و لائیو سٹاک ٹیموں کی کارروائی حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف دوسرے شہر سے منگوایا گیا مقامی قصاب کا ناقص گوشت پکڑا گیا ،
وزیرآباد میں ناقص گوشت کی سرعام فروخت کی باتیں زبان زد عام ہیں ، مقامی شہریوں نے پتوکی سے وزیرآباد منتقل کیا جانے والے ناقص گوشت کی فوڈ اتھارٹی ٹیم اور مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کو اطلاع کر دی ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو مضر صحت قرار دیا اورقصاب کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی ۔