افسوس شاعر مشرق کا خواب تعبیرحاصل نہ کرسکا :ساجد نقوی

افسوس شاعر مشرق کا خواب تعبیرحاصل نہ کرسکا :ساجد نقوی

اقبال کا فلسفہ خودی، پیغام اتحاد امت، پیغام محبت رسول و آل رسول مشعل راہ ہیں فلسفہ اقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں معاشی و معاشرتی حالات یکسر مختلف ہوتے

 منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اقبال کا فلسفہ خودی، پیام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول  و آل رسول مشعل راہ ہیں، افسوس علامہ اقبال نے جس پاکستان کاخواب دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بناناہوگی ، فلسفہ اقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن و امان سمیت سیاسی و سماجی، معاشی و معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے ۔شاعر مشرق حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 88 ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ آج کی داخلی و خارجی صورت حال میں فلسفہ اقبال سے سبق لینے کی ضرورت ہے ۔امت مسلمہ کی زبوں حالی اور مغرب کی جانب سے یلغار نے مختلف تہذیبوں ثقافتوں اور معاشروں کو بھی تباہ کردیا۔ موجودہ صورت حال میں جب تک امت مسلمہ ایک نہیں ہوگی اس وقت تک اسلامی دنیا مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرتی رہے گی اگر امہ ڈاکٹر اقبال کے فلسفے ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے نیل کے ساحل سے لے کر تا ب خاک کاشغر پر عمل کر تی تو مغربی قوتوں کو توہین اسلام اور ناموس رسالت  پر حملوں کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ داخلی پالیسیز سے لے کر خارجہ پالیسیز تک ہم مصلحتوں اور مجبوریوں کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں