نصیر عباس سدھونے کلیوال سیداں میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کردیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )ایم این اے نصیراحمدعباس سدھونے کلیوال سیداں میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصیراحمدعباس سدھونے کہاکہ ہمارا کسی ٹھیکے یا ٹھیکیدار سے کوئی تعلق نہیں،میرامقصد عوام کی خدمت کرناہے اور الیکشن میں جب لالہ موسیٰ شہرکا دورہ کیاتو میں نے محسوس کیاکہ لالہ موسیٰ شہرمیں نکاسی آب کے بڑے مسئلہ کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے ،لالہ موسیٰ میں سیوریج سسٹم سمیت شہر کی تعمیر نوکے منصوبے پر کام جاری ہے جی ٹی روڈ کے دونوں جانب نالوں کی تعمیر کی منظوری لی ہے ۔