سٹامپ ڈیوٹی میں کمی ،سرمایہ کاری بڑھے گی :ارسلان خان

سٹامپ ڈیوٹی میں کمی ،سرمایہ کاری بڑھے گی :ارسلان خان

رئیل اسٹیٹ انڈسٹری 50 سے زائد صنعتوں کو متحرک رکھتی ہے : تنویر ریاض

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، اس شعبے میں سرگرمیوں کا فروغ ملکی معیشت پر براہِ راست مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔پنجاب رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ارسلان خان نے اپنے بیان میں حکومتِ پنجاب کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹامپ ڈیوٹی کو 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنا انتہائی دانشمندانہ اور خوش آئند قدم ہے ، اس اقدام سے نہ صرف پراپرٹی کے لین دین میں تیزی آئے گی بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے ۔ اس موقع پر صوبائی صدر میاں تنویر ریاض نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری 50 سے زائد صنعتوں کو متحرک رکھتی ہے لہذا اس شعبے کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے حکومت کو ٹیکسوں کے نظام کو مزید سہل بنانا ہوگا ،توقع ہے کہ حکومتی سطح پر ٹیکسوں میں مزید کمی سے نہ صرف کاروبار بڑھے گا بلکہ ملکی معاشی استحکام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں