کامونکی:اراضی پر قبضہ کی کو شش 15 افراد کیخلاف مقدمہ
کامونکی(تحصیل رپورٹر ) زمیندار کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے پر 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ گھنیا کے فرید احمد ورک اور اللہ دتہ گوندل وغیرہ میں زمین کا تنازع چل رہا ہے ۔ گزشتہ روز ریاض اور سہیل کی ایما پر اللہ دتہ گوندل، محمد جاوید گوندل، شیر موچی اور دس نامعلوم افراد نے موضع کوٹلی دلباغرائے میں فرید احمد ورک کی ایک سو 54 کنال اور 4مرلہ زرعی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔