ڈسکہ:کالج روڈ پر بچی کیساتھ نا زیبا حرکات ،فوٹیج سامنے آگئی

 ڈسکہ:کالج روڈ پر بچی کیساتھ نا زیبا حرکات ،فوٹیج سامنے آگئی

بچی دودھ لیکر آ رہی تھی ملزم نے پکڑ لیا ،برتن مارنے پر ملز م چھوڑ کر فرار

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ڈسکہ کے پوش علاقہ کالج روڈ گلی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ ہراسمنٹ کاواقعہ، کمسن بچی سے فحش اور نازیبا حرکات کرتے اوباش کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شام محلہ منظور پورہ کالج روڈ کی رہائشی 10سالہ لڑکی محلہ میں ہی ایک گھر میں دودھ دے کر واپس آرہی تھی کہ گلی میں گزرتے ہوئے پیچھے سے اوباش ملزم نے زبردستی اس کو پکڑ لیا اور سرعام نازیبا حرکات شروع کردیں تو بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے خالی برتن اس کو مارا تو وہ بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،بچی گھبرائی ہوئی گھر آئی اوراس نے واقعہ گھر والوں کو سنایا واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،شہریوں نے اوباش ملزم کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کردیا سٹی پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں