ڈپٹی کمشنر نورالعین نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں پودے لگا ئے
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ضلع بھر میں جاری شجرکاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر نورالعین نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سعود افضل اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور ماحول کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ مہم مؤثر اور دیرپا نتائج دے سکے ۔