سمبڑیال:وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
دادووالی سعودیہ پلٹ واجد اورزاہد سے سے ریال ،اقامہ ،موبائل فون چھین لئے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سرکل سمبڑیال میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ کے موضع دادووالی کے قریب سعودیہ پلٹ شہری واجد علی اورزاہد نواز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے 9ہزارروپے ،300 سعودی ریال ،اقامہ ،ڈرائیونگ لائسنس ،اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل فون چھین لیااورفرار ہوگئے ۔موضع ٹھٹھہ لاکھی میں عاذب ظہیر کے ڈیر ے سے موٹر والے پنکھے مالیت 30ہزارروپے ، ماجرہ کلاں میں اعظم علی کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ مولووالی کے رہائشی اسد علی سے نہر اپر چناب پٹری پر 3 ڈاکوں نے 34 ہزارروپے ،اصغر علی سے 2 ہزارروپے ،عبدالرؤف سے 21ہزار،محمد عمران سے 3000روپے چھین لئے ،پٹری نہر راوی لنک ساہووالہ میں محمد ارشد سے دو ڈاکوں نے 8 ہزارروپے ،موبائل فون لوٹ لیا۔ اعظم ٹاؤن سمبڑیال سے راؤ ظفریاب کے ڈیر ے سے بھیڑ 2 بکریاں ،جیٹھی کے میں دلاور حسین کے حویلی سے 2عدد بکرے چوری کر لئے گئے ۔