سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں پر پھل ، سبزی بیچنے والوں کے رکشے واپس کر دئیے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ میں سڑکوں پر سبزی و فروٹ رکھ کر فروخت کرنے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر پیرا فورس کی کارروائی کے دوران لوڈر رکشے تحویل میں لیے گئے تھے ۔
بعد ازاں لوڈر رکشہ مالکان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی کی درخواست دی اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سڑکوں پر کاروبار نہیں کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے مزدور طبقے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمدردی کا مظاہرہ کیا اور انہیں ایک موقع فراہم کرتے ہوئے تمام لوڈر رکشے واپس کرنے کی ہدایت جاری کی ۔