سکول انفارمیشن سسٹم پر طلبہ ، اساتذہ کی حاضری لازم قرار

سکول انفارمیشن سسٹم پر طلبہ ، اساتذہ کی حاضری لازم قرار

سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو روزانہ بروقت حاضری اپلوڈ کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی ایس آئی ایس پر طلبہ واساتذہ کی روزانہ حاضری لازمی اپڈیٹ کرنے کی ہدایت چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کی روزانہ حاضری کو سکول انفارمیشن سسٹم پر لازمی طور پر اپڈیٹ کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔حکومتِ پنجاب، محکمہ سکول ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کو مقررہ وقت کے اندر سکول انفارمیشن سسٹم پر بروقت اور باقاعدگی سے اپلوڈ کریں۔ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے واضح کیا کہ تمام ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ طلبہ اور اساتذہ کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر ایس آئی ایس پر درست اور مکمل طور پر اپڈیٹ ہو تاکہ نظام میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہدایت پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں