نوشہرہ ورکاں :چوری کا شبہ ، نوجوان پر تشدد ،سر اور مونچھیں مونڈ دیں

نوشہرہ ورکاں :چوری کا شبہ ، نوجوان  پر تشدد ،سر اور مونچھیں مونڈ دیں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مشتبہ چور پر تشدد، سر اور مونچھیں مونڈ دیں ، درجن سے زائد شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

شمعون چوک کا رہائشی غلام مصطفی سڑکوں سے کاغذات چن کر فروخت کرتا ہے اسے چاند کالونی کے رہائشی زاہد اور جاوید سمیت تقریباً 15افراد نے چوری کے الزام میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا بعد ازاں اس کا سر اور مونچھیں بھی مونڈ دی گئیں ، مقامی پولیس نے زخمی کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں