ڈپٹی کمشنر کاگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،طبی سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، ریڈیالوجی، لیبارٹریز اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور تیماداروں سے ملاقات کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی 100 فیصد دستیابی اور علاج کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی بروقت دیکھ بھال، صفائی کے مؤثر انتظامات، ادویات کی مسلسل فراہمی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔