مردان جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں :ریحانہ ڈار

مردان جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں :ریحانہ ڈار

اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی ڈیل نہیں کرینگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ مردان جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں،تحریک انصاف کی قیادت غلامانہ سوچ سے قوم کو آزاد ی دلوانا چاہتی ہے ،تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پوری محب وطن قوم نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کررہی ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی ڈیل نہیں کرینگے کیونکہ وہ اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اگر ن تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا اور عوام کو درپیش مسائل میں واضح کمی آچکی ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جاری جمہوری جدوجہد ان شا اﷲ ملک وقوم کی حقیقی آزادی ،خود مختار ی کا زینہ ثابت ہوگی بہت جلد دھاندلی کے سہارے ملک پر مسلط کیا گیا ٹولہ بھی ہمارے موقف کوتسلیم کرے گا اور دھاندلی کا اعتراف کرکے اقتدار سے الگ ہونے پر مجبور ہوجائیگا ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں تاکہ انصاف کے تقاضے پور اور ناحق قید وبند کی صعوبتیں کاٹنے والے قوم کے حقیقی مسیحا کی باوقار رہائی ممکن ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں