ڈسکہ :ایک سال قبل 14 سالہ لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین

 ڈسکہ :ایک سال قبل 14 سالہ لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین

مکان کی کھدائی کے دوران لاش برآمد،بھائی نے فضل کو قتل کیا ہوگا :لو احقین

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے فضل حسین کے اغوا کا ڈراپ سین، مکان کی کھدائی کے دوران لاش برآمد ہونے پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بھیلومہار کے رہائشی محمد یوسف کے بیٹے فضل حسین کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ فروری 2025 میں تھانہ موترہ میں درج کیا گیا تھا پولیس کے مطابق نوجوان گھر سے فیکٹری جانے کے لیے نکلا تھا جس کے بعد وہ واپس نہ آیا اور لاپتہ ہو گیا ، گزشتہ روز گھر کی تعمیر کے دوران کھدائی کرتے ہوئے لاش بوری میں لپٹی ہوئی ملی جس کی شناخت فضل حسین کے نام سے ہوئی۔ لواحقین کا الزام ہے کہ نوجوان کو مبینہ طور پر فضل کے بھائی نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر قتل کیا ،پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ۔ ڈی ایس پی گوہر عباس بھٹی کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے آ جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں