گجرات:گاڑی کی ٹکر سے زخمی خاتون دم توڑ گئی
گجرات (نامہ نگار )شہر میں دن دہاڑے خاتون کو کُچل کر خاتون ڈرائیور اور اس کا ساتھی فرار ہوگئے ،پولیس نے گاڑی برآمد کرلی لیکن خاتون ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار نہ کیا جا سکا ۔
گزشتہ پیر کو دارالسلام کالونی کی روڈ پر خاتون اپنی بیٹیوں کو سکول چھوڑنے جارہی تھی کہ تیزرفتار خاتون ڈرائیور نے کُچل دیا اور فرار ہوگئی، شدید زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار دن بعد خاتون انتقال کرگئی، پولیس نے گاڑی برآمد کرلی لیکن ابھی تک خاتون ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔