شہریوں کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت

شہریوں کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن \"ستھرا پنجاب\" کے تحت صوبہ بھر میں موسمِ بہار شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عمر راٹھور اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل ایوب بھی موجود تھے ۔ افسران نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو سرسبز بناتا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی کے تدارک میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں